پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حکومتی موقف غیر جمہوری سوچ ہے ،نیشنل پارٹی

17 جولائی ، 2024

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے حکومتی جماعت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کو آمرانہ سوچ کی عکاسی قرار دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ ماضی میں نیپ پر جو پابندی عائد کی گئی اس کے نتائج انتہائی بھیانک نکلے اور قومی محکومی کو مزید تقویت حاصل ہو گئی اور انسرجنسی نے جنم لیا ، سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے نیشنل پارٹی ایسے موقف کی کبھی تاہید نہیں کرتی ہے اور بھرپور مخالفت کریگی اور واضع کرتا ہے کہ حکمران جماعت آمرانہ موقف کو اپنانے کے بجائے جمہوری اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔