سیاسی جماعت پر پابندی یا غداری کا مقدمہ بکواس باتیں،فرحت اللہ بابر

17 جولائی ، 2024

پشاور( پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے یا سیاسی رہنماء پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں بکواس ہیں، ایسے غیر پائیدار فیصلے پیچیدہ سیاسی بحران کو جنم دیں گے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ خبردار کرتا ہوں کہ امریکی جمہوریت تو اپنے موجودہ بحران میں بھی اپنا وجود برقرار رکھے گی لیکن پاکستانی جمہوریت اور ریاست خود مسلط کردہ بحران میں برقرار رہنے کا امکان نہیں رکھتی، اور ایسے غیر پائیدار فیصلے پیچیدہ سیاسی بحران کوجنم دیں گے۔