پشاور( پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا،ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑیگا، طاقتور حلقے جتنی جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں ملک اور ان کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا، مسائل کا حل ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات میں مضمر ہے،تمام ادارے طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے، تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے، سیاسی بحران حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، جب تک فوج ایسا نہیں کرتی ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا، طاقتور حلقے جتنی جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں ملک اور ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا، مسائل کا حل ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے ۔
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...