مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلےپر الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اْس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔