ریپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوارنامزد کردیا

17 جولائی ، 2024

واشنگٹن (خبرایجنسی)ریپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پراپنا صدارتی امیدوارنامزد کردیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی امیدوارکے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کر لئے ۔دو روز قبل ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے وسکونسن کے شہرملواکی میں ہونے والیریپبلکن نیشنل کنونشن میں مندوبین کے اکثریتی ووٹ حاصل کیے۔ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی الیکشن میں ہلیری کلنٹن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ 2020 میں موجودہ صدر جو بائیڈن سے شکست کھاگئے تھے،وہ مسلسل تیسرے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔اس سے قبل پیرکو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدرمنتخب کرنے کا اعلان کیا تھا،جس سے ان کے نائب صدر کے حوالے سے کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئی تھیں۔