کراچی(این این آئی)افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہل کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔پاکستانی شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس دوران ذمے دار نادرا اہل کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ذمے داران نے افغانوں کو شناختی کارڈ اجرا کے لیے پاکستانی خاندانوں کا رکن ظاہرکیا۔ پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا۔ مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ حصول کا خواہشمند تھا۔نادرا سے مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رکن ظاہر کیے جانے والی فیملی کوجاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔ تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...