لاہو(ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی نے عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پروگرام کو بھی سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500 مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے، ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24 گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، دور دراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا سنٹرز قائم ہوں گے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...