کراچی(این این آئی)سندھ کے سینئر وزیروپیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے پہلے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی،جو آئین میں لکھا ہوا ہے وہ ہونا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کہا کہ پاکستان کو پیکیج نہ دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے اداروں اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بھی حمایت کی تھی، پی ٹی آئی تحریکِ عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے، کیا پی ٹی آئی عدالت میں گئی کہ انہیں نشستیں ملنی چاہئیں؟
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...