کابل (آئی این پی )افغانستان کے مشرقی حصہ میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات واقعات میں35افراد جاں بحق اور230زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ جلال آباد اور ننگرہار کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے 35 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ہوئیں جس سے درخت، دیواریں اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں گر گئیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں بدلون کے محکمہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں سفید اور نیلے رنگ کی وردی پہنے طبی عملے کو زخمیوں کا علاج کرتے دکھایا گیا ہے۔
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...