خوشاب:نہر میں کشتی الٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے،ایک کو بچالیا گیا

17 جولائی ، 2024

خوشاب( نمائندہ جنگ) چشمہ جہلم لنک کینال میں چھ لڑکے ڈوب گئے جنکی نعشیں کی تلاش جاری ہے جبکہ ایک18سالہ لڑکے عبدالوہاب کو بچا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع پیلو وینس کے 10 لڑکے نہانے کیلئے چشمہ جہلم لنک کینال پر گئے وہ وہاں ایک چھوٹی کشتی میں سوار ہو گئے اس دوران پانی کا تیز ریلا آیا جس سے کشتی الٹ گئی بروقت چھلانگیں لگا دینے سے تین لڑکے بچ گئے ڈوبنے والے سات میں سے عبدالوہاب نامی لڑکا تیرنا جانتا تھا اسے بچا لیا گیا جبکہ 6 بچے نہر کی تند و تیز لہروں کی نذر ہوگئے گئے جنکی نعشیں ریسکیو ٹیمیں تلاش کر رہی ہیں ،ڈوبنے والوں میں دو سگے بھائی 14 سالہ سمیع اللہ اور 16 سالہ عزیز اللہ کے علاوہ 18 سالہ شعیب 14 سالہ آفتاب ،18 سالہ اسد علی اور 16 سالہ وقاص شاملِ ہیں۔