کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ ان کے خاندان اور رفقاء کار کی دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لیے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں اور ان قربانیوں کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تمام امت مسلمہ کے لیے اسلام کی سربلندی کے لیے دی جانے والی یہ قربانیاں مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار ،قربانی تحمل اور برداشت کا جذبہ پیدا کریں اور اپنے اندر بحیثیت سچے مسلمان فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبات کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قول و عمل سے خود کو بہترین مسلمان ثابت کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے تعداد میں کم ہونے کے باوجود یزید کی طاقت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور شہدائے کربلا نے حق کی راہ میں جان دینے کو ترجیح دی یہ حق اور باطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کو حاصل ہوئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں کے نتیجے میں دین اسلام کی سربلندی ہوئی اور باطل قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اسلام کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں شدت و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تمام امت مسلمہ کے لیے ایک رول ماڈل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مابین اتحاد بین المسلمین کے جذبے کو فروغ دیا جائے اور تمام دہشت گرد اور تخریب کار عناصر کے خلاف اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھا جائے اس کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو عاشور محرم کہ جلوسوں کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنی کی ہدایت کی ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...