اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریں گے۔موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک بھی قرار دے دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلیکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی تبادلے ، گریڈ 22 کے افسراویس ڈی سید علی مرتضٰی سیکریٹری، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ...
لاہور ملک میں رواں برس گندم کی صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جہاں تین صوبوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے...
کوئٹہسپریم جوڈیشل کونسل نے عبدالقیوم لہڑی، میاں رؤف عطاء اور اللہ داد روشان کے ناموں کی بلوچستان ہائی کورٹ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لئے ایگزیکٹو الاؤنس کی ادائیگی 30 جون 2026 کی بنیادی...
کراچی بھارت میں جین زی کی بغاوت، کیا مودی کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے؟ احتجاج میں شدت، مودی حکومت کو تیسری مدت...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ چھ رکنی کمیٹی نے امریکا سے مذاکرات کے فیصلے کیے۔ صدر...