اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چار ایڈہاک ججز کی تقرری کی کوئی مثال نہیں ملتی، ایڈہاک ازم آزاد عدلیہ کیلئے متصادم ہے، عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی،سپریم کورٹ نے اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ’’ایڈہاک ازم‘‘ ’’آزاد عدلیہ‘‘ کیلئے متصادم ہے،ایڈہاک ججز کا تقرر اور وہ بھی چھٹیوں میں اور چار ججز ایک ساتھ تقرر کرنے کوئی مثال نہیں ملتی،چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہے اور اسکی مثال نہیں ملتی،اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری سپریم کورٹ اور اسکے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا،ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے اور بطور پارٹی اس کا موقف ہے،چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...