اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا اس طرح کوئی کام ہو رہا ہے، میں سمجھتی ہوں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا ہے کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح نہ کیجئے ، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔شیری رحمن نے کہا کہ جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...