کراچی(نیوزڈیسک)موسمیاتی بحران ہر دن کی طوالت کا باعث بن رہا ہے اس کی بڑی وجہ قطبی برف کے بڑے پیمانے پر پگھلنے سے سیارے کی شکل بدل رہی ہے رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا ایک شاندار مظاہرہ ہے کہ کس طرح انسانوں کے اعمال زمین حرکات کو تبدیل کر رہے ہیں۔دن کی طوالت میں تبدیلی ملی سیکنڈز کے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ ٹریفک، مالیاتی لین دین اور جی پی ایس نیویگیشن میں خلل ڈالنے کے لیے کافی ہے کیونکہ یہ سب وقت کی درستگی پر انحصار کرتے ہیں۔کرہ ارض کے سمندروں اور زمین پر چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے زمین کے دن کی لمبائی ارضیاتی وقت کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے، تاہم، انسانوں کی وجہ سے عالمی حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرین لینڈ اور انٹارکٹک کی برف کا پگھلنا ہائی لیٹیٹیوڈز پر ذخیرہ شدہ پانی کو دنیا کے سمندروں میں دوبارہ تقسیم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خط استوا (ایکوایٹر)کے قریب سمندروں میں زیادہ پانی جمع ہو رہا ہے، یہ زمین کو مزید موٹا بناتا ہے اور کرہ ارض کی گردش کو کم کرتا ہے اور دن کو مزید لمبا کرتا ہے۔انسانی ٹائم کیپنگ جوہری گھڑیوں پر مبنی ہے، جو انتہائی درست ہیں، اہم، ایک دن کا صحیح دورانیہ، زمین کی ایک گردش، چاند کی لہروں، آب و ہوا کے اثرات اور کچھ دوسرے عوامل کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...