اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا قیامت تک حق و باطل کے درمیان تفریق کا پیمانہ ہے، امام حسینؓ کے تمام رفقاءکا حوصلہ، صبر و استقلال اور تدبر ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے امام بارگاہ کاشان عباس کے دورہ کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مجلس اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا جبکہ مجالس کے دوران سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا او ر وفاقی وزیر اطلاعات نے منتظمین، عزاداروں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو امام بارگاہ کاشان عباس کے منتظم سید خرم عباس نقوی نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔عطاءاللہ تارڑ نے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہیں، محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے پولیس اور انتظامیہ الرٹ ہے، مجالس اور جلوسوں کے شرکاءکی حفاطت کے لئے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے درس ملتا ہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر بڑی قربانیاں دی جاتی ہیں،واقعہ کربلا قیامت تک حق و باطل کے درمیان تفریق کا پیمانہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امام حسینؓ کے تمام رفقاءکا حوصلہ، صبر و استقلال اور تدبر ہمارے لئے مشعل راہ ہے، حضرت امام حسینؓ نے ہمیں سکھایا کہ حق کے ساتھ کھڑا ہونے والے کا سر تو کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا،امام حسینؓ کا سبق ہے کہ کسی ظالم و جابر کو حق کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہ دی جائے،حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے۔ آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...