یوم عاشورآج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

17 جولائی ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیدناحسین ؓ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشورآج دسویں محرم الحرم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گاکوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ جس کے بعدشام غریباں منائی جائے گی اس موقع پر حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولیس کے ساتھ ، ایف سی  اور لیویز کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ہو گی ۔