نئی دہلی (خبر ایجنسی)بھارت کے زیر کنٹرول شورش زدہ ریاست کشمیرمیں مجاہدین کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تقریبا 205 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈوڈا ضلع کے ڈیسا کے جنگلات میں پیر کی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بھارتی فوج کے مطابق پولیس اور فوجی دستوں کے مشترکہ دستوں نے جنگلاتی علاقے کے اندر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جوانوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں آپریشنز تاحال جاری ہے۔حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ۔تاہم مقامی میڈیا رپورٹس میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ زخمی فوجیوں میں سے چار دم توڑ چکے ہیں۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...