لاہور (نمائندہ جنگ) افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہل کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔پاکستانی شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس دوران ذمے دار نادرا اہل کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ذمے داران نے افغانوں کو شناختی کارڈ اجرا کے لیے پاکستانی خاندانوں کا رْکن ظاہرکیا۔ پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا۔ مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ حصول کا خواہشمند تھا۔نادرا سے مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رْکن ظاہر کیے جانے والی فیملی کوجاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔ تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی تبادلے ، گریڈ 22 کے افسراویس ڈی سید علی مرتضٰی سیکریٹری، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ...
لاہور ملک میں رواں برس گندم کی صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جہاں تین صوبوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے...
کوئٹہسپریم جوڈیشل کونسل نے عبدالقیوم لہڑی، میاں رؤف عطاء اور اللہ داد روشان کے ناموں کی بلوچستان ہائی کورٹ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لئے ایگزیکٹو الاؤنس کی ادائیگی 30 جون 2026 کی بنیادی...
کراچی بھارت میں جین زی کی بغاوت، کیا مودی کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے؟ احتجاج میں شدت، مودی حکومت کو تیسری مدت...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ چھ رکنی کمیٹی نے امریکا سے مذاکرات کے فیصلے کیے۔ صدر...