لاہور ( این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کے لیے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری لگائی گئی، ملزم پر انتشار کے ذریعے مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ ماڈرن ڈیوائس ،موبائل فون آڈیو، ویڈیو کے ذریعے سازشی پیغامات پھیلائے، متعلقہ آڈیو، ویڈیو پیغام تحقیقات کے لیے پنجاب فرانزک ایجنسی کے پاس موجود ہیں۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آڈیو، ویڈیو کی تصدیق ملزم کے فوٹوگرامیٹری، وائس میچنگ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے ہوسکتی ہے، ملزم سے آڈیو، ویڈیو اپ لوڈنگ میں استمعال ہونے والے آلات کی برآمدگی ہونا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں تیار نئے ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیاب...
کراچیبرڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیںامریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023 میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
کوپن ہیگن گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے نے گزشتہ روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ رواں ہفتے امریکی صدر...
استنبول ترک پولیس نے گزشتہ روز شہر کے میئر اکرام امام اوغلو کی جیل میں بھیجنےکے خلاف استنبول اور دیگر مقامات...
کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر...
کوئٹہ خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سندھ سے...
کراچیجنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر...