اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں اگلے ہفتے اہم تبدیلی آئے گی کیونکہ وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات شا ہیرہ شاہد مدت ملا زمت مکمل کرکے 25 جو لائی کو ریٹائر ہو جائیں گی جس کے بعد سیکر ٹری اطلاعات و نشریات کا اہم عہدہ خالی ہو جا ئے گا۔ ان کے بعد انفار میشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسروں میں ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت اطلاعات و نشریات مبشر توقیر ‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی عنبرین جان اور تقرری کے منتظر سا بق ایڈیشنل سیکر ٹری سہیل علی خان شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکر ٹری اطلاعات کے فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت کی پروفیشنلز کو محکمے کا سر براہ مقرر کرنے کی میر ٹ پالیسی کے تحت سیکر ٹری اطلاعات و نشر یات کی خالی ہونے والی پوسٹ پر انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے افسر کو تعینات کیا جا ئے۔یہ مطالبہ فورم کے سر براہ اور سابق سیکر ٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں پروموشن اور تقرریوں میں انفار میشن گروپ کے افسروں کو پیش نظر رکھا جا ئے گا۔اجلاس نے انفار میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس اور اکیس کے بعض افسروں کو پوسٹنگ نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان سینئر افسروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے بلکہ حکومت بھی با صلاحیت اور تجربہ کار افسروں کی صلاحیتوں اور خدمات سے استفادہ نہیں کر رہی ۔فورم نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو فورم و سیع تر قومی مفاد بھی حکومت کو میڈیا پا لیسی اورمینجمنٹ کیلئے اپنی خدمات فرہم کرنے کیلئے تیار ہے۔فورم نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم فورم کی سفارشات کو توجہ سے سنیں گے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...