نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم اور دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ایکس پر 100 ملین۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا کے اس متحرک میڈیم پر لوگوں کے ساتھ بات چیت، بحث ومباحثہ اور تعمیری تنقید پر خوشی محسوس ہوتی ہے، مستقبل میں بھی اس پلیٹ فارم سے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ لیڈرز کی فہرست میں بھارتی وزیر اعظم دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے حکمران ہیں، جب کہ ان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا نمبر آتا ہے جو 38.1 ملین فالوورز کے ساتھ اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...