راولپنڈی(اے پی پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی ،ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوگئے،پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیری شاموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں دو بچے اور ایک چوکیدار بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دیہی مرکز صحت میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس کے نتیجہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تاہم اس دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمہ کیلئے کارروائی جاری ہے۔
کراچی امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...