اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریں گے۔موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک بھی قرار دے دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلیکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...