لاہور (جنگ نیوز،آن لائن ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں،کل وزیرِ اطلاعات نے جو اعلان کیا اس پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نےکہا پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے، جسے یہودیوں اور عیسائیوں نے بھی فنڈز دیئے ہیں، تمام ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکے لیے آئینی و قانونی پہلو مد نظر رکھے جائیں گے، ملکی سلامتی ہم سب کو عزیز ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ،ہمیں ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم رکھنا چاہیے، جو ملکی سلامتی کے خلاف ہو اسے قانون اور آئین کے تحت سزا ہونی چاہیے۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم کو حکومت لینےکا شوق نہیں تھا، اگر حکومت نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، ملک کو معاشی قوت بنانےکے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں ہے، پہلے ہی پیشنگوئی کی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے تاہم ہماری حکومت نے ملک کو کافی حد تک بحران سے نکال لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گا مزن تھا ۔ ہم دنیا کی چوبیسو یں بڑی معیشت بن چکے تھے ۔ تاہم پاکستان کے خلاف سازش کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کو گرایا گیا اور پھر ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا گیا ۔ انہوں نے کہا ملک کو مضبوط کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا تاہم ایسے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور پاکستان اب سفارتی تنہائی سے نکل چکا ۔ دنیا سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کسی سے کوئی انتقام نہیں لے رہی آئین اور قانون کے مطابق تمام کیسز چل رہے ہیں ۔ تاہم ملکی مفاد کے خلاف چلنے والوں سے کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا ہم عمران خان کی طرح ملک سے کھلواڑ نہیں کریں گے ۔ وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہو گی اور عام آدمی خوشحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار کی توسیع جلد ہو جائے گی ۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...