یوم عاشورہ آج مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی بدھ 10محرم کویوم عاشورہ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا، مرکزی جلوس ذوالجناح امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈاور امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہونگے اس موقع پر سوگوارانِ امام حسین علیہ السلام زنجیر زنی کرینگے،دورانِ جلوس فوارہ چوک میں علامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزاداری کیمپ لگایا جائیگاجہاںمختا رایس او اور مختار جنریشن کے اراکین ماتمدارانِ امام حسین ؑکی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہونگے،عزاداروں کی سہولت کیلئے ابراہیم اسکائوٹس (اوپن گروپ) میڈیکل کیمپ لگائیگی جہاں ڈاکٹروں کا عملہ ماتمیوں اور زنجیرزنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا،مختارآرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے جامع مسجد روڈ پر امام باڑہ چوک میں عزاداری کیمپ لگا یاجائیگا،تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ راولپنڈی ڈویثرنل اورضلعی محرم کمیٹیوں کے عہدیداران اور جید علمائے کرام تمام راستے جلوس کے ہمراہ ہونگے،شہر کی مختلف دینی و ماتمی تنظیموں اور سماجی اداروں نے مرکزی جلوس عاشورہ کے دوران جگہ جگہ سبیل اور لنگر ِ حسینی کا انتظام کیا ہےراجہ بازار میں زنجیر زنی کے بعد اما م بارگاہ شہیدان کربلاٹائر بازار سے برآمد ہونیوالا جلوسِ ذوالجناح مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا،دربار سخی شاہ چن چراغ سے بھی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانا قلعہ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا اور مجلس شام غریباں برپا ہوگی بعدازاں جامع مسجد سے گزرتا ہوا مرکزی جلوسِ عاشورہ امامبارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،امام بارگاہ یادگارِ حسین ؑ سیٹلائٹ ٹائون اور امامبارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونیوالے جلوس ذوالجناح کے شرکاء بنی چوک میں زنجیرزنی کرینگے دونوں جلوس قدیمی امامبارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے،ٹی این ایف جے کے ریجنل محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینرشوکت عباس جعفری نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شیعہ سنی برادران نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کرینگے۔