خیرپور،کراچی، اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنمائوں کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیانات پارٹی پالیسی نہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ قیادت مشاورت کے بعد رائے دیگی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کردار افسوسناک ہے، اگر وہ سیاسی جماعت بن کر چلے تو پابندی کے حق میں نہیں ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ پابندی کے حوالے سے فیصلے سے قبل حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، شیری رحمن نے کہا کہ پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمے دار وہ خود ہے۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ سیاسی نہیں تھا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے گریز کرے۔ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتاہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کرینگے، اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد 2024میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےروزانہ اوسطاً180 آپریشن ،563 جوان اپنی جان اللہ کو سپرد کر چکے...
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
کراچی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو کس بات پر کریں، دہشت...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے،مصنوعی طور پر بحران کی فضاء...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے ڈیجیٹل اکانومی ا نہانسمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا...
اسلام آباد پاکستان میں برسوں بعدسنگین ترین آبی بحران کا خدشہ ,پاکستان کےتینوں بڑےذخیرہ ہائےآب تربیلا،...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کے لوکل آڈٹ میں تقریباً ایک درجن سینئر آڈیٹرزکی تقرریاں و...
کراچی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کو جو بھی بجٹ دستیاب...