پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں‘امریکا

17 جولائی ، 2024

واشنگٹن (ٹی وی رپورٹ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرکا کہنا ہے کہ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے ‘پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اوردہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے ۔طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ترجیح رہی ہے اور اب بھی ہے ۔گزشتہ روزایک پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھاکہ علاقائی سلامتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام اورحکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں ‘آئی ایم ایف امداد اور اصلاحات پر کئی بار بات کی ہے ۔پاکستانی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں ۔