ری پبلکن کنو نشن؛ ٹرمپ صدر اور سینیٹر جے ڈی وینس نائب صدر نامزد

17 جولائی ، 2024

واشنگٹن (صباح نیوز)ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوا رنامز کر لیا جبکہ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچے، جہاں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔