اسلام آباد(رپورٹ:َرانامسعو د حسین)سپریم کورٹ کے سابق جج ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود جسٹس اورجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج کیلئے رضامندی ظاہر کردی ادھر جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے رضامندی کا انتظارہے ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین /چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں لکھا ہے کہ ،مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کرنے کے لئے جو عزت بخشی گئی اس کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں،تاہم ایڈہاک ججوں کی نامزدگی متعلق موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں، دوسری جانب ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود جسٹس اورجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے رضامندی کا انتظارہے ،ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ اگرجوڈیشل کمیشن نے بطور ایڈہاک جج تقرری کی منظوری دی تو بطور ایڈہاک جج خدمات سرانجام دونگا اور مسابقتی اپیلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین کے عہدہ سے مستعفی ہوجائوں گا،جسٹس طارق مسعود نے بھی رضامندی دظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نے تقرری کی منظوری دی تو فراہمی انصاف کیلئے اپنی خدمات پیش کرونگا،ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا فاضل ریٹائرڈ ججوں کو بطورایڈہاک جج سپریم کوٹ مقرر کرنے کے لئے لئے چیئرمین /چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں جوڈیشل کمیشن میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے والے سابق ججوں کے ناموں پرغور کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بروئے ضابطہ تین سال یا اس سے کم عرصہ کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے سپریم کورٹ کے جج کو تین سال کے لئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر مقرر کیا جا سکتا ہے، تاہم لازم ہے کہ ایسی تقرریوں سے قبل قبل 17ریگو لر ججوں کی اسامیاں مکمل طور پر پر ہوں ،یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دور میں بھی جسٹس خلجی عارف جسٹس کو سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج مقرر کیا گیا تھا ،یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ء مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد پیش نظر 4 ایڈہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسلام آبادایف بی آر نے پیر 16 ستمبر کو نوٹیفیکیشن نمبر 2395-IR-2024سیکرٹری منیجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگاہ کے...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹریمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اقوام متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ اقوام متحدہ میں آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کے عہدیداروں سے اہم...
انصار عباسیاسلام آباد: نون لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی...
اسلام آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...