اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں اگلے ہفتے اہم تبدیلی آئے گی کیونکہ وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات شا ہیرہ شاہد مدت ملا زمت مکمل کرکے 25 جو لائی کو ریٹائر ہو جائیں گی جس کے بعد سیکر ٹری اطلاعات و نشریات کا اہم عہدہ خالی ہو جا ئے گا۔ ان کے بعد انفار میشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسروں میں ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت اطلاعات و نشریات مبشر توقیر ‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی عنبرین جان اور تقرری کے منتظر سا بق ایڈیشنل سیکر ٹری سہیل علی خان شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکر ٹری اطلاعات کے فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت کی پروفیشنلز کو محکمے کا سر براہ مقرر کرنے کی میر ٹ پالیسی کے تحت سیکر ٹری اطلا عات و نشر یات کی خالی ہونے والی پوسٹ پر انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے افسر کو تعینات کیا جا ئے۔یہ مطالبہ فورم کے سر براہ اور سابق سیکر ٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں پروموشن اور تقرریوں میں انفار میشن گروپ کے افسروں کو پیش نظر رکھا جا ئے گا۔اجلاس نے انفار میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس اور اکیس کے بعض افسروں کو پوسٹنگ نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان سینئر افسروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے بلکہ حکومت بھی با صلاحیت اور تجربہ کار افسروں کی صلاحیتوں اور خدمات سے استفادہ نہیں کر رہی ۔فورم نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو فورم و سیع تر قومی مفاد بھی حکومت کو میڈیا پا لیسی اورمینجمنٹ کیلئے اپنی خدمات فرہم کرنے کیلئے تیار ہے۔فورم نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم فورم کی سفارشات کو توجہ سے سنیں گے ۔
اسلام آباد 2024میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےروزانہ اوسطاً180 آپریشن ،563 جوان اپنی جان اللہ کو سپرد کر چکے...
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
کراچی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو کس بات پر کریں، دہشت...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے،مصنوعی طور پر بحران کی فضاء...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے ڈیجیٹل اکانومی ا نہانسمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا...
اسلام آباد پاکستان میں برسوں بعدسنگین ترین آبی بحران کا خدشہ ,پاکستان کےتینوں بڑےذخیرہ ہائےآب تربیلا،...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کے لوکل آڈٹ میں تقریباً ایک درجن سینئر آڈیٹرزکی تقرریاں و...
کراچی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کو جو بھی بجٹ دستیاب...