سیکٹر ڈی بارہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل کی جا ئے ، اہل علاقہ

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(نیو ز ر پو رٹر)سیکٹر ڈی بارہ کے مکینوں نے چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی ر ندھا وا سے اپیل کی ہے کہ سیکٹر ڈی بارہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کو مکمل کرایا جا ئے اور تعطل کا نوٹس لیا جا ئے ۔ مکینوں نے بتایا کہ سیکٹر میںسٹریٹلائٹس لگا نے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن اچانک اسے بند کردیاگیا ہے۔کئی مقامات پر پول لگئے لیکن وہاں لائٹس نہیں لگیں اور بتایا جا تا ہے کہ ٹھیکہ منسوخ ہو گیا ہے۔ مکینوں کا موقف ہے کہ سٹر یٹلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہر یوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ سٹریٹ کرائم بھی بڑھ گیا ہے۔