کار ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،تین زخمی

17 جولائی ، 2024

چکوال(نمائندہ جنگ) موٹروے پرلاہور سے اسلام آباد جانیوالی کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کوٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کیا۔ ساجدہ زوجہ اسجد عمر 46 سال سر کی گہری چوٹوں کی وجہ سے فوت ہو گئیں،جبکہ احمد جبران سر کی چوٹ کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ اسجد ، ہریرہ اور حوریہ زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءتیز رفتاری کی وجہ سے لوڈر رکشہ گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا، جس نے زخمیوں  کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔زخمیوں کو ا ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،رکشہ جھاٹلہ سے چھبری گاؤں جا رہا تھا۔