شہداء کربلا نے اسلام کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیا، علامہ اشتیاق کاظمی

17 جولائی ، 2024

گوجرخان(نمائندہ جنگ) حضرت امام حسین نے اپنے خاندان سمیت 72 پیاروں کی قربانی دے کر اپنے نانا حضرت محمد ﷺ کے دین کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیا،ان پر ظلم و ستم پہاڑ توڑنے والے ہمیشہ کے لئے نفرت کا نشان بن گئے۔ان خیالات کا اظہار علامہ اشتیاق حسین کاظمی نے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشریہ گوجرخان میں نویں کی مجلس شب عاشور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا آج 10 محرم الحرام کوتحصیل گوجرخان میں 33 سے زائد مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے اور مجالس ہوں گی۔