عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، علامہ شبیر میثمی

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے بھکھی شریف ضلع شیخو پورہ میں جلوس عزا پر شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جلوس پر شرپسندی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہے جلوس پر حملہ آور شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی ۔ اس قسم کے دہشتگردی کے واقعات ہمیں حضرت امام حسین کی عزاداری کو برپا کرنے سے نہیں روک سکتے۔