اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت’’سیاسی جماعت‘‘ کسے کہتے ہیں؟ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پی ٹی آئی پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کے اعلان سے متعلق پریس کانفرنس کے بعد پہلی بار منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کرنا ہوگا کہ جان بوجھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے، عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے کے لیے مظاہرے کرنے اور خطوط لکھنے، بھاری سرمائے سے دنیا کے مختلف ممالک کو پاکستان دشمنی پر ابھارنے، بھارتی لابی سے مل کر پاکستان کو رسوا کرنے، چند گھنٹوں کے اندر اندر اڑھائی سو سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے، شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے، اپنے زیر اثر میڈیا کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھونک دینے، پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دینے کے جتن کرنے والے گروہ کو آرٹیکل 17 کے تحت باضابطہ سیاسی جماعت کا استحقاق حاصل ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔
راولپنڈی راولپندی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان 24جولائی جمعرات کو کیا جائے گا ،تقریب فاطمہ جناح...
راولپنڈی 16سالہ حافظ قرآن کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ماراگیا، ترجمان راولپنڈی...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں...
کراچی بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وہاں کے کر کٹ مداحوں کا بھی رویہ بدل گیا، بنگلہ دیش میں موجود...
اسلام آباد صادق آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے،ڈکیتی، چوری اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث شخص کو...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 87 وارداتوں میں کروڑوں روپے...
راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےکہا ہے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، یوم...
اسلام آباد 13 جو لا ئی 2025کو سائلہ نے تھا نہ کر اچی کمپنی میں تحریر ی درخو است دی کہ ملزم لیا قت نے زیا دتی کی جس...