ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کے آلہ کار ہیں.ناصر عباس شیرازی

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں کریں گے۔یہاں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، شیعہ سنی ہم سب ایک ہیں۔ملک میں انتشار پھیلانے والے نہ شیعہ ہیں نہ سنی، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔ اسلام آباد کے جلوس عزاء میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن و سلامتی، باہمی بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔ جلوس عاشورا کے لئے بہترین انتظامات پر اسلام آباد انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔