اراضی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل، محنت کش ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ روات کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق روات کے نواحی علاقہ کلری میں منگل کومحمد منیر اور اس کے بیٹےاحسن منیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاریاگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان صغیر،شبیر اورکامران موقع سے فرار ہو گئے۔ادھر تھانہ مورگاہ کے علاقہ جہلم روڈ پر سواں کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے شخص کا نام مہر خان سکنہ خوشاب بتایاجاتاہے جو چل پھر کر گاڑیاں صاف کرنے والے کپڑے فروخت کرتا تھا۔