منشیات سپلائر گرفتار،راہزن چند گھنٹوں میں ٹریس

17 جولائی ، 2024

اسلام اباد ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ لوہی بھیر پولیس نے سوک سینٹر میں منشیات سپلائی کرنے والے عمران عرف مانا کو گرفتار کر کے موقع پر 1210 گرام چرس برامد کرکے جیل بھجوا دیا ۔ دوسری طرف تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ایک سرکاری افیسر کے بیٹے سے گاڑی چھین کر مری کی طرف رفو چکر ہو نے والے رہزنوں کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر لیا ۔