مختلف علاقوں سے چارلڑکیاں اغواء

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کومحسن جاوید نے بتایا کہ اس کی بیوی (ث)کو نبیل نے اغواء کر لیا ۔تھانہ نصیرآباد کو رضوان نے بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی (ع) عمر 15 سال کو کوئی اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ روات کو شمریز ارشاد نے بتایاکہ اس کی بیٹی (د)عمر 17 سال جو ڈپریشن کی شکا ر ہے صبح اپنے گھر سے باہر نکلی ۔وڈیو کیمر ہ کی مدد سے دیکھا گیا ہے کہ بچی کو 2 نا معلوم لڑکے پنڈ جھاٹلہ کی طرف لے کر جا رہے تھے۔تھانہ روات کوعاصم محمود نے بتایاکہ میری 22سالہ بہن (ص) لاپتہ ہو گئی۔