سیدناحسینؓ کی ذات مبارکہ تمام صحابہؓ کیلئے محبت و تکریم کا مرکز تھی، ایم ایس او

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سیدنا حضرت حسینؓ وہ عظیم ہستی ہیں  جن کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات روشن ہیں۔حضرت سیدناحسینؓ کی ذات مبارکہ تمام صحابہؓ کے لئے انتہائی عقیدت و احترام اورمحبت و تکریم کا مرکز تھی۔ان خیالات کااظہارناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ارسلان کیانی،ناظم اطلاعات ونشریات بلال ربانی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ، سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورینؓ سمیت تمام صحابہؓ کو بھی حسنین کریمینؓ اور خاندانِ نبوتﷺ سے عقیدت و محبت اور اُلفت تھی۔