پشاور ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل نے914درخواستیں نمٹا دیں

17 جولائی ، 2024

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل نے رواں سال کے دوران اب تک 914 درخواستیں نمٹا دی ہیں جبکہ 97درخواستوں کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک پشاورہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں 946 درخواستیں/شکایتیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں 914 درخواستیں ہیومن رائٹس سیل نے نمٹا دیئے ہیں جبکہ 162 کے قریب درخواستیں زیر التواءہیں سیل کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال ہیومن رائٹس سیل کے ہیلپ لائن پر 735 شہریوں کی جانب سے شکایات فون کالزکے ذریعے موصول ہوئیں۔