ق لیگ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے سے لا علم

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ق کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اہم اتحادی ق لیگ بھی پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلہ سے لاعلم ہے، ق لیگ کے مطابق اس معاملہ پر حکومت نے ہمیں نہیں پوچھا۔ ق لیگ کی جانب سے کہا گی اہے کہ معاملہ اب نوٹس میں آیا ہے، پارٹی میں مشاورت کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ پر ردعمل دیا جائے گا۔