امام حسین اور اُنکے ساتھی حق و صداقت کیلئے جان دیکر امر ہوگئے،خورشید شاہ

17 جولائی ، 2024

اسلام آبا( خصوصی نمائندہ ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین اور اُن کے ساتھی حق و صداقت کیلئے جان دے کر امر ہوگئے اور حق و صداقت کیلئے اُن کا پیغام واقعہ کربلا سے لیکر آج تک زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔