شہدا قوم کا فخر ،انکا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،عمرایوب

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار)تحریک انصاف نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاہے کہ شہدا قوم کا فخر ہیں انکا خون رائیگاں نہیں جائیگا دفاع وطن کیلئے انکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا دکھ شہدا کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں ۔ترجمان تحرک انصاف نے کہاہے کہ حملے کو ناکام بنانے اور جانوں کی قربانی دیکر شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملانے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔