10محرم کیلئے پولیس کے 6ہزار اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے

17 جولائی ، 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)10محرم الحرام کے لئے راولپنڈی پولیس کے 6ہزارسے زیادہ افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے900کے قریب افسران و اہلکارٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے گئے ہیں ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر2900سے زیادہ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 65جلوسوں اور113مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ مرکزی جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس اورمجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کی جائے گی۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ والنٹیئرز رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔