مارگلہ اور راول ٹاؤن میں پانی کی قلت،وارداتیں بھی بڑھ گئیں

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن کے رہائشی ارد گرد پھیلی ہوئی افغان بستیوں اور کچی بستی کے باعث پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ افغان بستی کے لوگ پینے کے پانی کی سپلائی لائن توڑتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی ٹیوب ویل کی خرابی اور کبھی اس غیر قانونی حرکتوں کے باعث مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کا شکار رہتے ہیں۔ آئے روز یہاں سڑک کنارے راہزنی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔