جنوبی وزیرستان میں دیرینہ دشمنی پر3افرادکا لرزہ خیز قتل

17 جولائی ، 2024

وانا(نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے گھر کے اندر دو بھائیوں سمیت ان کے بھتیجے کو قتل کردیا،جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل اعظم ورسک کے علاقہ کالوتائی میں عبدالرحمان نے فائرنگ کرکے قوم جے خیل سے تعلق رکھنے والے بادشاہ خان مرحوم کے دو بیٹوں اور ایک نواسے کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر کو ظہر کی نماز کے بعد پیش آیا ہے۔واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے،مقامی ذرائع کا کہنا ہے،کہ بادشاہ خان کے بیٹوں نے 12 سال قبل عبدالرحمان کے بھائی کو قتل کردیا تھا،مقامی زرائع کا کہنا ہے،کہ عبدالرحمان بادشاہ خان کے گھر میں سہ پہر تین بجے کے بعد مسلح ہوکر داخل ہوا،انہوں نے اپنے بھائی کا بدلہ لینے کیلئے بادشاہ خان کے دو بیٹوں،زبیر ،ابوبکر اور ایک نواسہ ہارون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے،تاہم اس واقعہ کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔