مینگورہ میں بھتیجے نے چچاکوقتل کردیا

17 جولائی ، 2024

سوات(نمائندہ جنگ) مینگورہ کے محلہ مکانباغ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچاکو قتل کردیا ۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق واقعہ دن کے وقت اس وقت پیش آیا جب اسکول ٹیچر عاصم خان ولد محمدگل اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بیس سالہ بھتیجے نعمان ولد سید محمد نے کمرے میں داخل ہوکر اس پر فائرکھول دیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔