ریٹائرڈ ججز کی ایڈہاک تعیناتی ہائیکورٹ ججز کی حق تلفی ہے، پشاور بار

17 جولائی ، 2024

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کی بطور ایڈہاک تعیناتی کو مسترد کردیا، پشاور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہائیکورٹ کے ججز کی حق تلفی ہے ۔